تازہ ترینتحریکخبریں

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران اور اعلیٰ حکام ایوانِ صدر میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔

جوابی خط میں لکھا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بےحسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔

 ایوانِ صدر میں اجلاس پیر کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button