تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو غداری کے مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو غداری کے مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گرفتاری کے لیے اقدامات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button