تازہ ترینخبریںپاکستان

مہنگائی کر کے لوگوں کی حیات تنگ کرنے والوں کو آخرت میں نہیں بخشا جائے گا

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مہنگائی کر کے لوگوں کی حیات تنگ کرنے والوں کو آخرت میں نہیں بخشا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائیں، ان حالات سے نکلنے کے لیے اتحاد انتہائی ضروری ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت متوسط طبقہ پس چکا ہے، امیر بھی رو رہے ہیں، ملک میں میثاق معیشت کی ضرورت ہے، عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو محراب و منبر کو قتال کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کسی نے توہین مذہب کی ہے تو اسے سزا دینے کا حق عدالتوں کا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل نے تمام مذہبی و سیاسی قیادت کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں پیسے کا استعمال روکے، فیصلہ کیا ہے ہم الیکشن میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کریں گے، اپنے ہم خیال امیدواروں کی حمایت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button