تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی’2 مبینہ دہشت گردگرفتار

لاہور۔( میاں عمران ارشد)(کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے2مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے آئی جی پنجاب کی ہدایات پرکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ غازیخان میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان غلام حسین اورغلام مصطفی شامل ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 2280 گرام’ پرائما کورڈ 6 فٹ’ حفاظتی فیوز 3 فٹ 6 انچ’ ڈیٹونیٹر ایک عدد’بال بیئرنگ 4پیکٹ ‘میٹالک جار ایک عدد’گیس لائٹر ایک عدد اور ایک کٹر چاقو برآمد کر لیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ گرفتار دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے ۔پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button