تازہ ترینتحریکخبریں

ذلفی بخاری کا ترکیہ اور شام کے سفارتخانوں کا تعزیتی دورہ

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہولناک زلزلے کے پیش نظر ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ذلفی بخاری کو ترکیے اور شام کے دورے کی ہدایت دی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور اظہار تعزیت پیش کیا۔

پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں پر پوری قوم، قیادت اور کارکنان رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے ترکیہ و شام کے سفارتخانوں کے دورے کے موقع پر مہمانوں کے دفتر میں تعزیتی تاثرات بھی قلمبند کئے۔

تعزیتی پیغام بھجوانے اور ترک و شام کے عوام سے یکجہتی کے اظہار پر ترکیہ و شام کے سفراء کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button