تازہ ترینخبریںدنیا

عمران حکومت ہٹنے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں، روسی سفیر

پاکستان میں روسی سفیر ڈینیلا گانش نے بھی عمران خان کی حکومت ہٹانے میں امریکا کے کردار کی نفی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے روسی سفیر ڈینیلا گانش نے کہا کہ امریکا جب کسی سے غیر مطمئن ہوتا ہے تو وہ اس کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے۔

روسی سفیر ڈینیلا گانش کا کہنا ہے کہ عمران خان کے معاملے میں یہ ایک اہم فیکٹر تھا لیکن یہ کلیدی فیکٹر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہٹنے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں۔ عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو وہ سازش کے باوجود وزیرِ اعظم رہ سکتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button