تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا قیدیوں اور لواحقین کیلئے احسن قدم

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا قیدیوں کے ساتھ ساتھ انکے لواحقین کے لئے بھی احسن اقدام۔

آئی جی جیل خانہ جات نے تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایت کی ہے کہ قیدیوں کے لواحقین جب ملاقات پر آئیں تو انھیں انتظار کی زحمت سے بچایا جائے۔

قیدیوں سے دور دراز علاقوں سے ملاقات کے لئے آنے والے شہریوں کا صبح 8 بجے اندراج کر کے 9 بجے تک ملاقات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد ملاقات کر کے وقت پر اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

قیدیوں سے انکے لواحقین کی ملاقات کا عمل کسی صورت بھی تاخیر کا شکار نہ ہو۔

اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ سپرٹینڈنٹ جیل یا کسی بھی شخصیت کے دورے کی وجہ سے قیدیوں سے انکے لواحقین کی ملاقات کا عمل تعطل کا شکار نہ ہو اور نا ہی ملاقاتیوں کے Batch بنانے کا انتظار کیا جائے۔ چاہے ایک بھی ملاقاتی ہو ، فوری اسکی ملاقات کرائی جائے۔

قیدیوں کی ملاقات پر آنے والے عمر رسیدہ شہریوں اور اساتذہ کی ملاقات ترجیح بنیادوں پر کروائی جائے۔

سپرٹینڈنٹ جیل خود ملاقات شیڈ کا دورہ کر کے قیدیوں کے لواحقین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں اور انکے حل کے لئے فوری اقدامات کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کے اچانک دورے کر کے ان ہدایات پر عمل درآمد کی یقینی بنائیں۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا جیل افسران و ملازمین کو اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قیدیوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button