تازہ ترینخبریںپاکستان

ضیاء محی الدین کی تدفین کراچی میں کردی گئی

 معروف اداکار، ہدایتکار، صداکار اور ٹیلی ویژن براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین کی تدفین کراچی میں ڈیفنس فیز 4 کے قبرستان میں کردی گئی۔

ان کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر، صحافیوں اور فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اہل خانہ کے مطابق ان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور 91 برس کی عمر  میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہانی فانی سے کوچ کرگئے۔

ان کی نماز جنازہ مسجد یثرب میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، اداکار بہروز سبزواری، صحافیوں، اہلخانہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button