تازہ ترینخبریںسپورٹس

18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی فیصل شادی خیل کے نام

18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا اختتام ہوگیا، حتمی نتائج کے مطابق فیصل شادی خیل نے 18 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب میں جیتنے والوں اور دیگر پوزیشن ہولدڑز کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیے گئے۔

صحرائے چولستان میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلوں کے تیسرے اور آخری روز پری پیئرڈ کیٹگری کے مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے لیے گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوئیں۔

ریلی کے اختتام کے بعد تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب ہوئی، تقافتی رقص  پیش کیا گیا اور جیتنے والوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی۔

نوجوان ریسر فیصل شادی خیل چولستان ریلی کی رفتار میل ثابت ہوئے۔ فیصل شادی خیل نے 484 کلومیٹر ٹریک 3 گھنٹے 59 منٹ 3 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

زین محمود 3 گھنٹے 59 منٹ 9 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پری پئیرڈ کیٹگری بی کے مقابلوں میں جام کمال نے 4 گھنٹے 20 منٹ 25 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کرکے میدان مار لیا۔

اسٹاک کیٹگری میں بسمل اللّٰہ مگسی 2 گھنٹے 16 منٹ 4 سیکنڈ کے ساتھ فاتح رہے جبکہ خواتین کیٹگری میں راشدہ سلطان پریپئیرڈ کیٹگری اور بیٹی رباب حیات اسٹاک کیٹگری کی چمپیئن بن گئی۔

ڈیزرٹ بائیک ریس میں ثاقب شاہ ،کواڈ بائیک ریس وحید ظفرجبکہ ٹرک ریس مقابلےمیں ملک سمیر فاتح رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button