Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

90 دن میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 90 دن میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن، پنجاب اور کے پی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

سپریم کورٹ میں درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی ہے۔

درخواست میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی درخواست صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے ذریعے دائر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!