تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سنیتا مارشل کا شان مسعود اور اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل نے معروف کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

نسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے شان مسعود کو مبارک باد دی اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شان مسعود چند روز قبل نیشے خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی دعوت ولیمہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سمیت کئی کرکٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شان مسعود نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

https://www.instagram.com/p/Cn-HdU8sJ7s/?utm_source=ig_web_copy_link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button