تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

ڈالر فری ہینڈ ملتے ہی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 240 روپے پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر کے ریٹ پر  لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعد  ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 روپے 11 پیسے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر کی تاحال انٹربینک میں بلند ترین قدر 239.94 روپے 28 جولائی 2022 کو تھی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر بیچنے والے 240 سے 252 روپے تک مانگ رہے ہیں، بینک جو ریٹ دے رہے ہیں اس پر لین دین نہیں ہو رہا، انٹر بینک میں ڈالر کے سودے 235 سے 240 روپے تک ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوکر 258 روپے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button