تازہ ترینخبریںدنیاکاروبار

پاکستانی معیشت پر خطرات منڈلا رہے ہیں : فنانشل ٹائمز

معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت پر ڈوبنے کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان میں بجلی کی  بندش اور غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید کمی کے باعث کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ حکام بڑھتے ہوئے بحران سے بچنے اور آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

  پاکستان کی بندرگاہوں پر درآمدی اشیاء سے بھرے کنٹینر جمع ہو رہے ہیں ، برآمد کنندگان ڈالر حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں کر پا رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت مختلف فیکٹریاں خام مال کی کمی اور توانائی کے مسائل کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button