تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ

فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے اور قیمت خرید 253 روپے مقرر کر دی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے معیشت کے مفاد میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کو کیپ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا اُلٹا اثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترسیلاتِ زر اور برآمدات کم ہو گئیں ، اب سے ایسا نہیں ہوگا ، کل سے ہم بلیک مارکیٹ کا ریٹ آفر کریں گے تاکہ بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کا فرق کم ہو سکے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں باضابطہ طریقہ کار سٹیٹ بینک کے ساتھ آج اجلاس میں طے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button