تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی کا تعطل : حکومت کا جامع حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی کے تعطل جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں توانائی بچت کے حوالے سے پہلی ملک گیر عوامی آگہی مہم کی منظوری دی گئی اور ہدایت جاری کی گئی کہ  توانائی کی بچت کتنی ضروری ہے ، اسے تعلیمی نصاب میں بھی شامل کیاجائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نگران حکومتوں کو بھی توانائی بچت کے منصوبوں پر اعتماد میں لیا جائے، وزیر اعظم نے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عوام، کاروباری برادری کو مشکلات اور پریشانی میں مبتلا کرنے کے ذمہ داروں کا واضح تعین کیا جائے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کابینہ کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 7 بج کر 34 منٹ پر نارتھ ساؤتھ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی، وولٹیج میں اچانک اتار چڑھاؤ اور فریکوئنسی میں تعطل آیا جس کے بعد بجلی کا ترسیلی نظام خودکار حفاظتی نظام کے تحت بند ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button