تازہ ترینتحریکخبریں

بلدیاتی انتخابات : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تحریک انصاف کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے توہینِ عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کےخلاف توہین عدالت درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ، درخواست میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہوسکتی ہے؟ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے باعث توہین عدالت درخواست سماعت کیلیے مقرر نہ ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button