تازہ ترینخبریںسیاسیات

دوسرا ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کے 449 رنز ، 154 کے سکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی آوٹ

کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔

میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں  449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی ، جواب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی سکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد شان مسعود 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 74 اور سعود شکیل 75 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے  دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا لیکن ایش سوڈھی شروعات میں ہی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button