تازہ ترینخبریںسیاسیات

جو پارٹی چھوڑنا چاہے، اُسے خدا حافظ کہہ سکتے ہیں، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں خدا حافظ کہہ سکتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان جس کو ٹکٹ دیں گے وہی ایم این اے اور ایم پی اے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے، وزیراعلیٰ کو اطلاع ملی تو انہوں نے صرف محتاط رہنے کا کہا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، ان کو خدا حافظ ہی کہہ سکتے ہیں، ہم خود اسپیکر کی منتیں کر رہے ہیں کہ ان کے استعفے قبول کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں وہ لوگ فیصلےکر رہے ہیں، جن سے قوم کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں میں صوبے سے مشاورت نہیں کی جا رہی ہے، وفاق کا ہمارے ساتھ رویہ دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر جا کر کارروائیاں کرنے والے بیانات ملک دشمن بیانات ہیں۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی زیادہ تر کالز عام مجرم کرتے ہیں، جو پکڑے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا آٹا مہیا کرنے کے لیے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button