تازہ ترینخبریںسپورٹس

کراچی ٹیسٹ چوتھا دن : کھیل ختم پر پاکستان کے 2 وکٹوں پر 77 رنز

کراچی کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 97 رنز درکار ہیں۔

نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور اش سوڈھی نے کیا تھا۔ دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے 154 رنز کی شراکت بنائی جہاں سوڈھی 64 رنز بنا کر 595 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

کین ولیمسن کی ڈبل سنچری کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، اس نے پاکستان ٹیم پر 174 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button