تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مجھے گھر جانا ہے ، میں تھک گئی ہوں ۔ صبا قمر

  معروف اداکارہ صبا قمر کی نئی ویڈیو میں  اداس اور گھر جانے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں ۔

https://www.instagram.com/reel/Cmt_pi-h4uD/?igshid=OGQ2MjdiOTE=

صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں وہ دسمبر میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے لگاتار کام کرنے پر نالاں نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کا ویڈیو میں معصوم سا چہرہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے گھر کی یاد آ رہی ہے، مجھے گھر جانا ہے، میں تھک گئی ہوں، بہت وقت گزر گیا ہے اب مجھے گھر جانا ہے۔ دسمبر میں سب چھٹیاں کرتے ہیں ، انجوائے کرتے ہیں اور میں ایک مہینے سے کراچی کی سڑکوں پر ٹیکسی چلا رہی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر آج کل اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں کراچی میں مقیم اور مصروف ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button