تازہ ترینتحریکخبریں

ہم سٹیبلشمنٹ سے بنا کر رکھنے کے خواہاں ہیں : فواد چوہدری

 تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سٹیبلشمنٹ سے بنا کر  رکھنے کے خواہاں ہیں، صدر عارف علوی اور  اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں بریک تھرو نہیں ہوا۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا تین بار جنرل (ر) باجوہ کو کہا گیا عمران خان آپ کو ڈی نوٹیفائی کریں گے جبکہ عمران خان نے ایسا کچھ سوچا تک نہ تھا کہ کسی کو ڈی نوٹیفائی کریں، ایک تو ہر وقت ریکارڈنگز ہوتی رہتی ہیں یہ بھی بڑا مسئلہ ہے،اصطلاح سے ہٹ کر بات بتائی جائے تو لگتا ہے جیسے سازش ہو رہی ہو۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالی ہےفرق پڑا ہے، پاکستان میں پہلے سٹیبلشمنٹ تھی، اب عمران خان بھی حقیقت ہے، جو اس حقیقت کو نظر انداز کرے گا وہ اپنا اور ملک کا نقصان کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی ہے عمران خان کو نااہل کرکے کرمنل کیسز بنائیں، پھر ایک سال انتخابات ملتوی کردیں، اس دوران یہ سیاسی طور پر دوبارہ کچھ حاصل کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button