تازہ ترینخبریںسیلاب

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی 26 ملین پاؤنڈز کی امداد

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کر رہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 26.5 ملین پاؤنڈز کی امداد فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 26.5 ملین پاؤنڈز کی امداد فراہم کی گئی، امداد کا مقصد موسمیاتی سرمایہ کاری تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد سے پاکستان مشکل حالات سے جلد از جلد نکل سکے گا۔

https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/1602202155313729537?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1602202155313729537%7Ctwgr%5E3d0740bf9fbcce9e6707f918357851d132c46ca2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fchristian-turner-tweet-on-flood-aid%2F

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button