تازہ ترینتحریکخبریں

عوامی طاقت سے امپورٹڈ ٹولے کو بھگا کر دم لیں گے ، عمر سرفراز چیمہ

حکومت پنجاب کے مشیر داخلہ و اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے سلیمان شہباز کے حوالے سے کہا ہے کہ این آر او 2 سے مستفید ہونے والا بھی بھاشن دے رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سلیمان شہباز کے والد نے کلین چٹ دلانے کے لیے سب حربے استعمال کیے، اربوں روپے لوٹنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، مگر کرپٹ ٹولہ لٹیروں کو پروٹو کول دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہو گئے ہیں، شریف فیملی نے معاشرے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا زہر گھولا، شریف خاندان کی کرپشن کی غضب کہانیاں زبان زد عام ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برملا اعتراف کیا شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا تھا، شریف خاندان ایون فیلڈ، مے فیئرز کے اربوں روپے کے اثاثوں کے ثبوت آج تک جمع نہیں کرا سکا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شریف خاندان 16 ارب کی ٹی ٹیز کے واضح ثبوت کے باوجود این آر او 2 سے بچ نکلا ، ٹی ٹیز کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر متعلقہ کرداروں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیا کو اس لیے کھٹکتا ہے کہ وہ اشرافیہ کی کرپشن کے خلاف واحد دیوار ہے، قوم جاگ چکی ہے، مافیا کے دن گنے جا چکے، عوامی طاقت سے امپورٹڈ ٹولے کو بھگا کر دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button