تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

خواہش سب کر سکتے ہیں ، کراچی کا میئر ایم کیو ایم کا ہو گا : وسیم اختر

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا ہے کہ خواہش سب کی ہو سکتی ہے لیکن اس بار بھی شہر کا میئر حق پرست ہی ہو گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا خواتین کا ہمارے معاشرے اور سیاست میں اہم کردار ہے ، شہر قائد نے ہمیشہ ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا ہے، اس مینڈٹ میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہے، خواہش ہر ایک کی ہو سکتی ہے لیکن کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں سے ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تقسیم کیا جاتا ہے، ایم کیو ایم مضبوطی اور جذبے کی ساتھ کھڑی ہے، ہم مشکلات کا سامنا کرنا جانتے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ ہمیں بھی سیاسی آزادی دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button