تازہ ترینتحریکخبریں

پی ڈی ایم میں ہمت ہے نہ تحریک عدم اعتماد کیلئے عددی اکثریت

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نااہلوں کا ٹولہ ہے ، ان میں تحریک عدم اعتماد لانے کی ہمت ہے اور نا ہی ان کے پاس عددی اکثریت ہے۔

پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کی اپنے اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پرویز خٹک کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ق لیگ کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک سے ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا وہ ہر طرح سے تیار ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عمران خان جب انہیں حکم دیں گے تو وہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button