تازہ ترینخبریںسیاسیات

’پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی پراپیگنڈا سیاست خطرناک ہے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جھوٹ اور پراپیگنڈا پر مبنی سیاست خطرنا ک ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم کی حکومتوں کی مکمل ناکامی سےملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہم حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی، فلاحی اور خوشحال بنائیں گے

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی میں ملک سو سال پیچھے چلا گیا، یہ لوگ آئندہ سو سال بھی حکمران رہے تو آگے بڑھنا ممکن نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں نے اداروں کو کمزور کیا، کرپشن کو بڑھاوا دیا، عدالتی نظام کو تباہ کیا، نوجوانوں کو مایوس کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button