تازہ ترینخبریںسیاسیات

پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیے مسلم لیگ (ن) پریشان

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے پریشان ہوگئی۔

صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کل 3 بجے ماڈل ٹاؤن میں ہوگا

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ الیکشن نظر ثانی درخواست پر ازسرنو قانونی مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے، حکومت سازی کے لیے مشاورت اور رابطوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) نے اس متعلق اتحادیوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سازی کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش شروع کر دی

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 372 میں سے 167 جبکہ پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں ہیں۔ آزاد امیدواروں کی 5، مسلم لیگ (ق) کی 10 اور راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے پاس 180 نشستیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button