تازہ ترینتحریکخبریں

صدر مملکت چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

صدر عارف علوی آج دوپہر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، کچھ دیر ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر  قیام کے بعد صدر عارف علوی عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچے۔

صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور  آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ صدر عارف علوی کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آئے گی تو وہ مجھ سے مشورہ کریں گے ، اس معاملے پر ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button