تازہ ترینخبریںسپورٹس

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ کل سے قطر میں سجے گا

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈکپ فٹ بال کا افتتاح اتوار 20 نومبر 2022ء کو قطر میں شاندار تقریب سے ہوگا۔

ورلڈکپ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 سٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مقامی اور دنیا بھر سے آئے معروف فنکار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button