تازہ ترینتحریکخبریں

نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لاتا ہے جو اس کے فائدے کا ہو ، عمران

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لے کر آتا ہے جو اس کے فائدے کا ہو۔

گجرات میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جو کامیاب ملک ہیں ان کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، مضبوط اداروں کے اوپر مضبوط ملک ہوتا ہے، نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لے کر آتا ہے جو اس کے فائدے میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے عدلیہ کے ججوں کو رشوت دی، یہ عدلیہ کو چلنے نہیں دیتے، پولیس کا بیڑا غرق کر دیا، الیکشن کمیشن نے ان سے مل کر ای وی ایم نہیں آنے دی، 90 فیصد دھاندلی ای وی ایم سے ختم ہوسکتی ہے، فائدہ چوروں، ہینڈلرز اور نقصان ملک کا تھا، انہوں نے زندگی میں کبھی میرٹ پر کچھ کیا نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پیسے کو بچانے کیلئے ان کو اداروں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، طاقتور کو ادارے نہیں پکڑ سکتے، نیب کا قانون تبدیل کیا گیا، اب جو طاقتور ہے وہ نہیں پکڑا جائے گا، بھکاریوں کی طرح پوری دنیا سے بھیک مانگ کر پھرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بتائیں ایف آئی اے کس کے خلاف کھڑی ہوگی، اب ایف آئی اے کے پاس یہ کام ہوگا کہ عمران خان کو تنگ کرو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button