تازہ ترینخبریںسپورٹس

نیوزی لینڈ کو شکست ، پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1590310884202926081?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1590310884202926081%7Ctwgr%5E72b4004c0b570635c3a879ed06d5604d8b453188%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1157194

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ 

پاکستان ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے جنہیں اننگز ککے 13ویں اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کروایا۔ 

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، لیکن ان کے ساتھ محمد حارث نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔

محمد رضوان 57 رنز بنا کر 17ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 132تھا

محمد حارث اور ان کے ساتھ شان مسعود نے ٹوٹل 151 رنز تک پہنچا دیا، تاہم جیت سے 2 رنز قبل محمد حارث کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے قابلِ ذکر 26 گیندوں پر 30 رنز بنائے تھے۔

شان مسعود نے وننگ رن لے کر ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پہنچا دیا۔

اس سے قبل سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت ملنے پر پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے کیوی اوپنر کو واپس پویلین بھیج دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button