تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، وفاقی شریعت کورٹ میں اپیلیں واپس لیں گے۔ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے فیصلہ دیا تھا معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر تفصیل سے بات ہوئی، گورنر سٹیٹ بینک سے روڈ میپ ڈسکس کیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button