تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔

راولپنڈی ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے یاد بھی نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، میرے خلاف تمام کیس سیاسی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے، حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گرفتار شخص کا اعترافی بیان وائرل کیا گیا، پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے واقعہ کی تفتیش اور تحقیقات کرے، اور اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔

شیخ رشید نے کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو دنیا میں کسی جگہ سے فنڈ نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button