تازہ ترینخبریںکاروبار

روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

حکومت نے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی، روس سے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کا عمل آئندہ سال 15 جنوری تک مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 31 اکتوبر کے فیصلے کی سرکولیشن سے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم حکومتی سطح پر 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو گندم فراہم کرنے کے لیے پیشکش کی تھی، روس سے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کا عمل آئندہ سال 15 جنوری تک مکمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button