تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا اپنے ملازمین کو بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا اعلان، دفاتر عارضی بند

ٹوئٹر  نے اپنے ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کرنے اور دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو جمعرات کو ایک ای میل بھیجی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ (کل ) جمعہ کو انہیں ای میل کے ذریعے انکی ملازمت کے مستقبل کے بارے میں مطلع کردے گی۔

ٹویٹر نے کہا کہ اس کے دفاتر کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا اور تمام بیج تک رسائی کو معطل کر دیا جائے گا تاکہ ہر ملازم کے ساتھ ساتھ ٹویٹر کے نظام اور کسٹمر ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔

ملازمین کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہم جمعہ کو دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی چھانٹیوں کے مشکل مرحلے سے گزریں گے جو ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہے۔

ای میل میں کہا گیا کہ ٹوئٹر اپنے تمام ملازمین کی کمپنی کیلئے گرانقدر محنت کو تسلیم کرتا ہے لیکن یہ اقدام کمپنی کی کامیابی اور اسے آگے کی طرف لے جانے کیلئے ضروری تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے کہا کہ ٹویٹر کے ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے انہیں ان کے کام کے ای میل پتوں کے ذریعے مطلع کیا جائے گا جبکہ جن افراد کو کمپنی سے نکالا جارہا ہے انہیں انکے ذاتی ای میل پر نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے 28 اکتوبر کو 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے کو مکمل کیا تھا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کی خریداری کا عمل دونوں طرف سے انتہائی پیچیدہ اور مشکلات سے بھرا رہا۔

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی ایلون مسک نے کمپنی کے کئی اعلیٰ ترین افسران کو انہیں گمراہ کرنے کے الزام میں عہدے سے فارغ کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button