تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پریاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا اللہ کا کرم ہےکہ عمران خان محفوظ ہیں، ہمیں شکرانے کے نفل پڑھنے چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری رات کو عمران خان سےملاقات ہوئی، عمران خان محفوظ ہیں، عمران خان پہلے سے زیادہ پرعزم اور پر اعتماد ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کومعلومات تھیں کہ ان پرحملہ ہو سکتا ہے ، ان کو معلوم تھا کہ انہیں ہٹانےکی منصوبہ بندی جاری ہے لیکن عمران خان نے پھر بھی اپنے مارچ کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں واضح ہے کہ کس کو ملزم ٹھہرانا ہے،انہوں نے اسد عمر اور میاں اسلم کو بتادیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹریاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرانے کا فیصلہ ہوا ہے، ایف آئی آر میں3 لوگوں کو نامزد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button