تازہ ترینخبریںپاکستان

وانا، پاک افغان بارڈر انگوراڈہ مسلسل 5 دن کی بندش کے بعد کھول دیا گیا

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) قبائلی ضلع لوئر وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان کنڈی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی اور ڈی پی او عتیق وزیر نے انگور اڈہ کے دھرنے شرکاء اور مظاہرین کے ساتھ احمد زائی وزیر قبائلی عمائدین اور علمائے کرام کے تعاون سے دو دن مسلسل کوششوں کے بعد کامیاب مذاکرات کئے۔

انگور اڈہ کے چار قبائلی اقوام توجئے خیل،زلی خیل ،گنگی خیل اور خوجل خیل قبائل کے عمائدین کے ساتھ ان کے مطالبات کے حوالے سے دو دن تک مسلسل کوشش کی اوربعد میں کمانڈر 24 بریگیڈ کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ ہوئی۔

اور تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ کمانڈر نے اعلیٰ حکام (HQ-FC KP) اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مظاہرین ،اور انگوراڈہ کے چاروں قبائل کے مذکورہ مطالبات پر اتفاق کیا۔

قبائلی عمائدین کے
گرینڈ جرگہ میں تمام مطالبات پر اتفاق کیا گیا جس میں کمانڈر 24 بریگیڈ، اے سی وانا، ایڈیشنل اے سی وانا اور ڈی پی او نے شرکت کی۔آخر میں عمائدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ انگور اڈہ کے عمائدین کے ساتھ ایک حتمی جرگہ منعقد کریں جس میں متفقہ مطالبات کا اعلان کیا جائے جسے تمام عمائدین اور عوام نے سراہا،

جس کے بعد قبائلی عمائدین کی رائے سے مطالبات پر اتفاق کیا گیا،ضلعی انتظامیہ انگوراڈہ کے قبائل کو اعتماد میں لیکر مطالبات کی حتمی فہرست تیار کی گئی، اور بعد میں معاہدے کی شکل میں قوم کے سامنے پیش کیا گیا، جس پر قوم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی امدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

جس کے بعد باقاعدہ طور پر اس شاہراہ پر ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی، اور مظاہرین نے باقاعدہ طور پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

جس پرانگور اڈہ کے تمام عمائدین اور عوام نے مذاکراتی جرگہ، جس میں ملک جمل، ملک سعیداللہ، ملک یار محمد ،ملک سیدرانور، تحصیل وانا چئیر مین مولانا محمد صالح وزیر و دیگر قبائلی عمائدین، علماء اور ضلعی انتظامیہ SWTD، آرمی (FC) اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button