تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستانی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے عالمی مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے سلوواکیہ میں ہونے والے پاور لفٹنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا۔ ورلڈ پاور لفٹنگ کے مقابلے گلوبل پاور لفٹنگ کمیٹی نے کروائے۔ 

ربیعہ شہزاد نے 52 کی جی کلاس میں سلور میڈل جیتا جبکہ ان مقابلوں میں یوکرین کی پاور لفٹر نے گولڈ میڈل جیتا۔ربیعہ شہزاد نے اس مقابلے کے دوران 267.5 کلوگرام وزن اٹھا کر قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اس سلسلے میں ربیعہ شہزاد کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر خوش ہوں۔ میں اپنے خرچ پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں، میرا مقصد نیشنل ریکارڈ قائم کرنا تھا تاکہ میں اپنی پرفارمنس دکھا سکوں۔

ربیعہ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کے معاملات دیکھنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ ربیعہ شہزاد قومی بیڈمنٹن چیمپئن اور اولمپئین ماحور شہزاد کی بہن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button