تازہ ترینتحریکخبریں

امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان : عمران خان نے دو سوال اٹھا دیے

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہار دیا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میرے پاس جوبائیڈن کے لیے دو سوال ہیں، پہلا یہ کہ دنیا بھر میں، پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا ؟ دوسرا آپ کے پاس پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کیا معلومات ہیں؟

 عمران خان نے لکھا کہ بحیثیت سابق وزیر اعظم، میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے

عمران خان کا کہنا ہے کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے ’امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعووں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، کیا یہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا ’ری سیٹ‘ ہے ؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے دیا ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button