تازہ ترینخبریںکاروبار

فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاوہ دیگر علاقوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

دیگر علاقوں میں بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چھبیس اکتوبر کو ہوگی، اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہوگ

سی پی پی اے نے بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ،اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔

نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ ستمبرمیں پانی سے34.20، کوئلےسے11.25فیصد ، فرنس آئل سے 8.39 اور مقامی گیس سے9.36فیصدبجلی پیداکی گئی۔

درخواست کے مطابق ستمبرمیں درآمدی ایل این جی سے14.14فیصد ، جوہری ایندھن سے17.59فیصد بجلی پیداکی گئی۔

ستمبر میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی ، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی ، ستمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

گذشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button