تازہ ترینخبریںپاکستان

امریکی سفیر کو طلب کرکے بائیڈن کے بیان پر ڈیمارش دینگے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر بات کی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے امریکی صدر کے بیان پر ڈیمارش دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے ، پاکستان اپنی سالمیت اور بقا کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ اور تمام عالمی قوانین کے مطابق ہیں، امریکی صدر کا بیان حیران کن ہے، یقین رکھتے ہیں اس بیان سے پاک امریکا تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑے گا ، امریکا سے مثبت سمت میں بات چیت جاری رکھیں گے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button