تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

عائزہ خان کے 12 ملین فالورز ، ونیزہ کی تنقید

پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے معروف اداکارہ عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر 12 ملین فالوورز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اب انہوں نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ونیزہ احمد نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران عائزہ خان کو پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ونیزہ احمد نے اب یہ وضاحتی بیان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے بعد جاری کیا ہے۔

ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ اُن کا اپنے اس بیان کے دوران اشارہ عائزہ خان کی طرف نہیں تھا، انہوں نے اپنے یہ بیان کے دوران خود کو سلیبرٹی قرار دینے والی ایک ٹک ٹاکر سے متعلق دیا تھا جس کے چھوٹی سی عمر میں لاکھوں فالوورز تھے۔

واضح رہے کہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اپلوڈ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ نہیں ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دینا، بھئی ہم ایسا نہیں کر سکتے۔

ونیزہ احمد نے کہا تھا کہ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے، میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے (اس دوران نعمان اعجاز نے ونیزہ احمد کو بتایا کہ وہ اداکارہ عائزہ خان ہیں)۔

ونیزہ احمد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس اداکارہ کے اکاؤنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button