تازہ ترینخبریںپاکستان

رانا ثناء کی گرفتاری : اسلام آباد پہنچنے والی اینٹی کرپشن ٹیم واپس

اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کیلئے پہنچنے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھجوا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ تھانا کوہسارکی حدود میں نہیں رہتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،  اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button