تازہ ترینتحریکخبریں

قومی اداروں کے ساتھ کام کرنے میں ہمیں کوئی مشکل نہیں ، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے الیکشن نہ کرانے کی تجویز دے دی ہے، 16 اکتوبر کو الیکشن نہیں ہوتے تو سمجھ جائیں حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کاحق ہے، وفاقی حکومت گھبرانے کی بجائے حوصلہ رکھے، ہمیں آئین اور قانون کا احترام ہے، اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔

انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اگلے انتخابات میں 2 تہائی اکثریت ملنے کے امکانات روشن ہیں، جنوبی پنجاب کو حقیقیت دیکھنا چاہتے ہیں تو بلے کی مہر پر نشان لگائیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کے بعد 7 اکتوبر تک عمران خان 54 جلسہ مکمل کر چکے ہیں، پہلے ہمارا الیکشن 11 ستمبر کو ہونا تھا، عمران خان کے جلسے کے بعد حکومت کی کانپیں ٹانگ گئیں اور 9 اکتوبر 12 ربیع الاول کی تاریخ دے دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ امید نہیں تھی پاکستان تحریک انصاف اتنی مقبول ہوگئی ہے، عوام عمران خان کے ساتھ ہے، لانگ مارچ کا کسی بھی وقت اعلان ہو سکتا ہے، اس کی تاریخ صرف عمران خان جانتے ہیں، ہم آئین سے تجاوز کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بیماری کا کہہ کر گئے، عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا، صحت یاب ہیں تو فوری واپس آئیں، مریم نواز نواز شریف کو لینے نہیں گئیں، نواز شریف کو کیا واپسی کا راستہ معلوم نہیں۔

انہوں نے کہاکہ قومی ادارے حقیقت ہیں، قومی اداروں کے ساتھ کام کرنے میں ہمیں کوئی مشکل نہیں، مجھے بطور وزیرخارجہ قومی اداروں سے مکمل سپورٹ ملی، ہم میں قومی اداروں کے ساتھ زبردست تعلق رہا اور تعاون ملا، آئندہ بھی قومی اداروں کے ساتھ اچھے تعلق بنانا چاہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button