تازہ ترینتحریکخبریں

حقیقی آزادی مارچ : عمران خان نے پنجاب کی تنظیموں کو ٹاسک دے دیا

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی تنظیموں کو حقیقی آزادی مارچ میں 6، 6 ہزار افراد لانے کا ٹاسک دے دیا ۔

عمران خان لانگ مارچ کی آئندہ کال کی کامیابی کے لیے متحرک ہیں جس کے لیے انہوں نے پنجاب میں پارٹی تنظیموں، ارکان اسمبلی اور کابینہ کے ساتھ سر جوڑ لیے ہیں، یہی نہیں عمران خان نے لانگ مارچ کی احتجاجی کال میں شرکت کے لیے  پارٹی ارکان اور رہنماؤں سے حلف بھی لیا ہے۔

دورہ لاہور کے دوران عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان کے اجلاس کی بھی صدارت کی جس دوران  ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا جلد اعلان کروں گا، الیکشن سے پہلے یہ میری آخری کال ہو گی، موجودہ بحرانوں کا حل صرف عام انتخابات ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہو گا اس کے لیے جگہ اور تاریخ کا اعلان میں خود کروں گا، ابھی بہت سے سیاسی کارڈ میرے سینے سے لگے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ لوگ جلسے میں تو آتے ہیں مگر احتجاج میں کم نکلتے ہیں، پنجاب کابینہ کو بھی اہم ٹاسک سونپ دیے، ہم نے سیاسی مخالفین کو ہر احتجاج میں فری ہینڈ دیا مگر انہوں نے 25مئی کو ہم پر ظلم کیا، دوسرا یہ کہ اس وقت ہماری تنظیمیں مارچ کے لیے تیار نہیں تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button