تازہ ترینخبریںپاکستان

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے فرزند کی پیدائش

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔

بختاور بھٹو کے شوہر محمود  چوہدری  کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی ہے۔ ٹوئٹس کے مطابق اِن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 5، اکتوبر 2022 کو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button