تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

ڈے کیئر سنٹر پر فائرنگ ، بچوں سمیت 31 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سنٹر پر فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سنٹر میں پیش آیا جس کے بعد تمام ایجنسیوں کو حملہ آور کو گرفتار کرنے کیلئے الرٹ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جسے حال ہی میں برطرف کیا گیا تھا۔حملہ آور کی تلاش جاری ہے تاہم اسے آخری بار سفید ٹویوٹا ٹرک چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو بینکاک میں رجسٹرڈ ہے۔

دوسری جانب تھائی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے سابق پولیس اہلکار نے اپنی اہلیہ اور بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button