تازہ ترینتحریکخبریں

آزادکشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن نے فاروق حیدر کو موبائل دے مارا

آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خطاب کے بعد شروع ہوئی اور انہوں نے وزیر اعظم سردار تنویر پر الزام عائد کیا کہ وہ عمران خان کو پیسے دیکر اسمبلی میں آئے ہیں۔

پیسے دینے کے الزام پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا اور ارکان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پر موبائل فون دے مارا۔

واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں اسمبلی بلڈنگ پہنچ گئے اور اسمبلی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور راجہ فاروق حیدر پر حملہ کرنے والے رکن اسمبلی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے دلائی کے مقام پرکوہالہ مظفرآباد اور ور مظفرآباد ،اسلام آباد شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔

بعد ازاں پی ٹی آئی رکن فہیم ربانی نے ویڈیو بیان میں راجہ فاروق حیدر سے معذرت کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button