تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ روانہ

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم آج لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوئی ، قومی ٹیم براستہ دبئی کرائسٹ چرچ پہنچے گی ۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کے ساتھ 13 رکنی سپورٹنگ سٹاف بھی نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایئرپورٹ پر قومی سکواڈ کو جوائن کیا۔

سہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔

سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا معرکہ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی جو رواں ماہ کھیلا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button