تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بچے اغوا کرنے کے شبہے میں شہریوں نے 2 خواتین کو پکڑ لیا

صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں شہریوں کے مبینہ اغوا سے لوگ خوفزدہ ہیں، شہریوں نے دو خواتین کو اغوا کار سمجھ کر پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بچوں کے مبینہ اغوا کا خوف پھیلا ہوا ہے، مختلف واقعات میں شہریوں نے 2 خواتین کو پکڑ لیا۔

شہریوں نے خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کار سمجھ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اغوا کار نہیں، مانگنے والی ہیں، خواتین کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے لوگ پریشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button